Daily Taqat

اگلےالیکشن میں عمران یازرداری نہیں ہماراٹارگٹ پہلے سے زیادہ ووٹ لیناہے، نواز شریف

مانسہرہ :  مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نا اہلی بدلنے کا راستہ اسمبلی میں ہے ،قوم ووٹ دے پارلیمنٹ اپنا کام کر دے گی ،اگلے الیکشن میں ہمارا ٹارگٹ عمران یا زرداری نہیں پہلے سے زیادہ ووٹ لینا ہے ،مخالفین ہمیں سیاسی میدان میں شکست نہیں دے سکے تو چور دروازے کا سہارا لے کر نا اہل کروا دیا،یہ فیصلہ عوام کو قبول نہیں ،ووٹ کی عزت کا مطلب نوجوانوں کی عزت ہے ۔مانسہرہ کے منڈی مویشیاں گرانڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اقامہ اور تنخواہ نہ لینے پر نااہل کرکے مجھ سے ذیادتی کی گئی ،اسے بدلنے کا راستہ آپ کا ووٹ ہے عوام ہمیں پہلے سے زیادہ ووٹ دیں تاکہ ہم اسمبلی میں جاکر یہ قانون بدل دیں۔انھوں نے کہا کہ جس قانون کے تحت مجھے نا اہل کیا گیا اسے اسمبلی میں لاکر تبدیل کیا جا سکتا ہے،جس کے لئے عوام کے ووٹ کی ضرورت ہوگی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے پیچھے سب ہاتھ دھو کر پڑے ہیں کہ نواز شریف کو گرفتار کر کے جیل میں ڈالو، ان سب کے پیچھے آپ پڑجا ئیں ۔نواز شریف نے کہا کہ میں نے گردن جھکانے سے انکار کیا ہے، پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام و نامراد ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان خود وہ آف شور کمپنیوں کا مالک اور لاکھوں پاو¿نڈ کی ٹرانزیکشن کی جس کا اعتراف کیا لیکن عمران خان کو کہا گیا نہیں عمران تم معصوم اور بے قصور ہو۔نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ 2018 کے الیکشن میں ہمارا مقابلہ عمران خان اور آصف زرداری سے نہیں ،پہلے کے مقابلے میں زیادہ ووٹ لیں گے اور کامیاب ہوں گے یہ ہمارا ٹارگٹ ہے ۔ نواز شریف نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے پاکستانیوں، نوجوانوں اور پاکستان کو عزت دو، پاکستان چند لوگوں کی جاگیر نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کی جاگیر ہے جو کسی کے نوکر یا مزارع نہیں ہیں۔ان کا کہناتھاکہ2013 میں عمران خان اور آصف زرداری ہمیں شکست نہیں دے سکے ،ہمیں چور دروازے سے نکلوایا گیا ،نااہل کروایا گیا ،مجھے معلوم ہے آپ کو یہ فیصلہ قبول نہیں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پیک ہم لے کر آئے ، 2013 میں چینی صدر پاکستان آکر منصوبے کا اعلان کرنا چاہتے تھے لیکن اسلام آباد کے دھرنے نے منصوبے کو ایک سال آگے بڑھادیا ورنہ آج اس علاقے میں سڑکیں اور ریلوے کا نظام بھی ہوتا ، سی پیک سے پاکستان کی تجارت کا مرکز ہزارہ اور مانسہرہ بننے والا ہے۔۔سابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کو مبارک باد اور کہا کہ سابقہ دور میں آپ کی وزارت میں کرپشن ہوئی لیکن آپ کی پرفارمنس اچھی ہے ۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایسا پروگرام لے کر آئیں گے جس کے ذریعے تمام بے گھر افراد کو گھر ملے، لوگوں کو باعزت روزگار ملے اور عدل کے حوالے سے ایسا نظام بنائیں گے جس میں لوگوں کو ہفتے میں انصاف ملے گا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ قوم ان کے ساتھ سر اٹھا کر چلے گی، ایسی طاقتوں کو شرمناک شکست سے دوچار کرے گی۔نواز شریف نے تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ‘یہ کہتے تھے نیا پاکستان اور خیبرپختونخوا بنائیں گے، میں آتے ہوئے دائیں بائیں اور سامنے بھی دیکھتا رہا نیا پاکستان نظر نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے برہان تک میں نے نیا پاکستان دیکھا اور شاہ مقصود سے حویلیاں ، ایبٹ آباد و مانسہرہ تک پرانا پاکستان دیکھا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں ووٹ کو عزت دی تو خیبرپختونخوا کو نیا بنا دیں گے اور انشااللہ مانسہرہ تک ریلوے لائن بچھائیں گے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا شہباز شریف کے پاس ہوتا تو نقشہ بدل چکا ہوتا، پنجاب میں جاکر دیکھو، آپ کو نیا پاکستان نظر آئے گا، جیسے ہی سندھ میں داخل ہو تو آپ کو پرانے پاکستان کی تصویر نظر آنے لگتی ہے۔ نیا خیبرپختونخوا بنانے کا دعوی کرنے والوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے برہان سے شاہ منصور اور اب ایبٹ آباد تک نیا پاکستان بنالیا اب اس سے آگے کی باری ہے ،جلد مانسہرہ تک ریل چلے گی ۔ پاکستان کی بین الاقوامی تجارت کا مرکز مانسہرہ بننے والا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ اگر ووٹ کی عزت ہوئی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کو موقع ملا تو نیا خیبرپختونخوا تعمیر کرکے دکھائیں گے۔انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ موٹروے بنانے کے لیے مجھے عوام نے نہیں کہا لیکن میں نے آپ کی محبت کی وجہ سے بنائی ہے۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو گرانے والے ناکام اور نامراد ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے بجلی کے بحران کو ختم کیا، دہشت گردی کو جڑ سے نکال کر پھینکا ہے اور کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے حاجیوں کو لوٹا ان پر کوئی کیس نہیں لیکن سب نواز شریف کے پیچھے پڑے ہیں۔انہوں نے عوام سے وعدہ کیا کہ ہم ایسا پروگرام لے کر آئیں گے جس سے عوام اپنے گھر کی مالک ہوگی، عوام کو ہفتوں میں انصاف ملے گا اور عوام تک با عزت روزگار بھی پہنچائیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »