ارکان اسمبلی کےاستعفےجمع کرانے سےمتعلق عمران خان نےغلط بیانی کی، داورکنڈی

اسلام آباد :  پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی داور کنڈی نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کے استعفے جمع
کرانے سے متعلق عمران خان نے غلط بیانی کی، پرویز خٹک اور ان کی کابینہ نے استعفے دینے سے انکار کیا ہے، عمران خان ارکان پارلیمنٹ کو سیاسی نوٹنکی سمجھتے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے داور کنڈی نے کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک پشاور میٹرو سمیت مختلف جاری منصوبے مکمل کرنا چاہتے ہیں، ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہوئے تو پی ٹی آئی کی انتخابی مہم متاثر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کسی رکن اسمبلی نے عمران خان کو استعفے جمع نہیں کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ای سی اجلاس میں شاہ محمود، چودھری سرور، محمودالرشید کا نہ آنا اختلافات کا عندیہ ہے۔
داور کنڈی


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.