عمران خان کو ووٹ کی قدرہوتی توپارلیمنٹ کوگالیاں نہ دیتے، عابد شیرعلی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ووٹ کی قدر ہوتی تو پارلیمنٹ کو گالیاں نہ دیتے ¾ عمران خان مہران بینک کے ڈاکو کے خلاف کس منہ سے تقریر کریں گے۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر انہوں نے کہاکہ عمران  خان مہران بینک کے ڈاکو کے خلاف کس منہ سے تقریر کریں گے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ جمہوری سوچ رکھنے والے پاکستان کے شہریوں نے ان کو مسترد کیا ہے ¾ طاہر القادری کے کچھ لوگ جلسے میں ضرور آئے لیکن اتنی بڑی اپوزیشن کااکٹھا ہونا اور عوام کا ان کے جلسے میں نہ آنا ان کی ناکامی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان پارلیمنٹ اور عوام کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی۔ وزیر مملکت نے کہاکہ اب پی ٹی آئی والے کس منہ سے پارلیمنٹ آئیں گے۔ انہوں نے پاکستان کی عوام کو گالیاں دیں ۔ انہیں ووٹ کی قدر نہیں ۔ پاکستان کی عوام نے ان کو مسترد کردیا ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں فیصلہ عوام نے ووٹ کے ذریعے کرنا ہے لیکن مسلم لیگ ( ن )کی حکومت کے خلاف سازشی ایجنڈا ناکام ہوگا۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.