عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا ،بلاول بھٹو

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو کچھ ڈکلیئر کیا وہ سب غلط ہے، انہوں نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا، جب الیکشن لڑوں گا تو اپنے اثاثے ڈکلیئر کروں گا، نا کام لیگ نے بلوچستان کو نظر انداز کیا ، بچوں کی حفاظت کا معاملہ قومی معاملہ ہے، اس پر سیاست نہیں ہونی)
چاہیے، بچوں کے تحفظ کےلئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور شہزاد رائے کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قصورواقعہ بین الاقوامی میڈیا میں بھی زیربحث آیا ،پاکستان میں قصورجیسے واقعات جگہ جگہ ہورہے ہیں ہمیں اپنے بچوں کواس قسم کے واقعات سے بچانا ہے۔قصورجیسے واقعات کی مستقبل بنیادوں پرروک تھام ضروری ہے،عوام سوچ رہے ہیں بچوں کو کیسے محفوظ رکھیں؟، پاکستان میں ایسے واقعات ہر جگہ ہوتے ہیں، سندھ حکومت نے بچوں کے تحفظ کے لیے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ پاس کیا ہے اور سندھ کے29 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کیے گئے ہیںجس میں سماجی تنظیمیں سندھ حکومت کے ساتھ مل کرکام کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن اور آگاہی سب سے اہم کام ہے، سماجی تنظیمیں سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ سندھ میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کریں گے، بچوں کے لیے آگاہی کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بولنے سے ڈرتے تھے، اب نہ بولیں تو ڈر لگتا ہے، قصور جیسے واقعات کی مستقل بنیادوں پر روک تھام ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاروں صوبے بچوں کے تحفظ سے متعلق معلومات نصاب میں شامل کریں۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.