Daily Taqat

وزیراعظم عمران خان زبردست آدمی ہیں:نبیل گبول

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ عمران خان نے زندگی میں دو بار شیروانی پہنی ایک بار انہیں ریحام خان خان نے آف وائٹ کلر کی  شیروانی پہنائی جب کہ ایک بار انہوں نے تب شیروانی پہنی جب وہ وزیراعظم بنے۔لیکن عمران خان کے وزراءکا بس ایک ہی کام ہے کہ وہ دوسرے لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے رہیں۔اور میں ایک بات بتا دو فواد چوہدری اور اسد عمر نے عمران خان کی نیا ڈبونی ہے۔نبیل گبول کا کہنا ہے کہ عمران خان بہت زبردست آدمی ہیں۔میں ان کو جانتا ہوں وہ وہ بہت ایماندار آدمی ہیں۔عمران خان کی ایک خامی ہے کہ وہ لوگوں کی باتوں میں بہت جلدی آ جاتے ہیں اور اپنے نزدیکی لوگوں کو ٹھیک سمجھتے ہیں اور دوسروں کو کرپٹ سجھتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فواد نامی لوگ خطرناک ہوتے ہیں۔فواد حسن فواد نے نواز شریف کو ڈبویا اور فواد چوہدری عمران خان کو ڈبوئیں گے۔

خیال رہے اس سے قبل بھی کئی سیاسی مبصرین کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو ان کے قریبی لوگوں سے خطرہ ہے۔معروف صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان جہاں بھی جاتے ہیں قدرتی طور پر ان کی زیادہ پذیرائی ہوتی ہے۔ عمران خان کا ماضی بھی ایسا ہے لیکن عمران خان مردم شناس نہیں ہے،معاملہ فہم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ٹیم بہت ہی زیادہ بری ہے۔

عمران خان کی ٹیم اتنی بری ہے کہ جیسے ٹیپو سلطان کی شکست کا سبب غدار تھے۔ ایسے ہیعمران خان کے آس پاس ایسے لوگ ہیں جو خریدے جا سکتے ہیں، جنہیں استعمال کیا جاسکتا ہے اور جو وزیراعظم ہاوس کے لیے سکیورٹی رسک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو خبردار کیا کہ ایسے کئی لوگ وزیراعظم ہاوس کے اندر موجود ہیں جو سکیورٹی رسک بن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ عمران خان کو وقت صرف اسی لیے دے رہے ہیں کیونکہ ماضی میں انہوں نے کچھ اچھے کام بھی کیے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »