Daily Taqat

گودھا سمیت صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سوارِوں کےلئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار دیئے جانے کے بعد ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

سرگودھا : سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سوارِوں کےلئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار دیئے جانے کے بعد ڈکیتی سمیت دیگر وارداتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کےلئے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وارداتیئے بھی متحرک ہوگئے اور ہیلمٹ کی آڑ میں وارداتوں کا بازار گرم کردیا یہ بات بھی نوٹس میں آئی ہے کہ وارڈنز اور ٹریفک پولیس کے اہلکار جب سے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے وہ صرف بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو روکتے ہیں۔
جبکہ ہیلمٹ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو روکنا اور انکی چیکنگ کرنا گوارہ نہیں کرتے جس کی وجہ سے مختلف وارداتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ ڈاکوﺅں کو پہچاننا مشکل ہوتا ہے حکومت ایسے اقدام کرے جس سے موٹر سائیکل سوار بھی محسوس رہیں اور ڈکیتی وغیرہ کی وارداتیں بھی کم ہوسکیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »