آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے راوانوار کی گرفتاری کاحکم دیدیا

کراچی:  انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ اے ڈی خواجہ نے معطل ایس ایس پی راو انوار کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کا حکم
دےدیا۔ 13 جنوری کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس میں معطل ایس ایس پی راو انوار اور مقابلہ کرنے والی پولیس پارٹی کو نامزد کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے راو انوار کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق راوانوار کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کی اجازت کے بعد راو انوار کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس کی ٹیم اسلام آباد بھی جائے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ممکنہ طور پر راوانوار اسلام آباد سے فرار کی کوشش کے بعد کراچی نہیں آئے. راو انوار کی اسلام آباد میں لوکیشن لے رہے ہیں، گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی مدد لی جائے گی جب کہ کراچی میں بھی چھاپے مارے جائیں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.