آئی جی پنجاب کی ہدایت پرسماج دشمن عناصرکےخلاف کریک ڈاون جاری
لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاریہے ، اسی سلسلے میں فیصل آباد پولیس نے بھر پور کاروائیاں کرتے ہوئے کم سن بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل ، تیزاب گردی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث متعدد مجرمان کو گرفتار کرلیا۔ سی پی او فیصل آباد اطہر اسماعیل نے پولیس لائنزکمپلکس میںنیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 9 جنوری 2018کو شام ساڑھے سات بجے محمد فیضان شبیر بعمر15/16سال اپنے کزن رضوان صغیرکو چائے کی دکان پر روٹی دینے گیالیکن واپس نہ آیا ۔اگلے دن 10بجے کھیتوں میں فیضان کی نعش مٹی میں دبی ہوئی ملی ،اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری تفتیشی ٹیمیں تشکیل د ی گئیں جنہوں نے دن رات کوشش کرکے گاﺅں کے مشکوک اشخاص سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا اس دوران مزید دومقامی مشتبہ افراد منور عرف یوریا ولد مرتضی اورمدثر ولد یعقوب کو شامل تفتیش کیاگیا جنہوں نے اعتراف جرم کرتے ہوئے مقتول فیضان شبیر کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد بدنامی و رسوائی سے بچنے کے لئے اُسے قتل کر کے مٹی میں دبانے کا اقرار کیا ۔اسی طرح تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ میں رشتے سے انکار کرنے پر خاتون پر تیزاب پھینکنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔15 جنوری 2018 کو رات 9/10بجے صفیہ بی بی، رسولاں بی بی اور بچی سعدیہ کے ساتھ گھرمیں موجود تھیں کہ صفیہ کے ساتھ کاٹن فیکٹری میں کام کرنے والاملزم محمد قاسم ،صفیہ بی بی کو ملنے آیا لیکن مذکوریہ کے انکار پر مشتعل ہو کر چلا گیا اور تھوڑی دیر کے بعد گلاس میں تیزاب لے کر آیا اور وہ تیزاب صفیہ بی بی پر پھینک دیا جو کہ صفیہ بی بی کے چہرہ ، رسولاں بی بی کی بائیں آنکھ کے نیچے اور بچی سعدیہ کے چہرہ پر معمولی چھینٹے پڑے ،جس سے صفیہ بی بی کا چہرہ جھلس گیا۔ وجہ یہ تھی کہ ملزم صفیہ بی بی سے شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ مذکوریہ رضا مند نہ تھی۔ سی پی او فیصل آباد نے مزید بتایا کہتھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں 7 سال کی بچی آمنہ شہزادی کے ساتھ زیادتی کرکے اُسے قتل کرنے والے ملزمان کو سائنسی اور ٹیکنیکل طریقہ تفتیش کے ذریعہ مختصر ترین عرصہ میں بے نقاب کرکے چالان عدالت میں پیش کیاگیا۔اسی طرح ایک دوسرے واقعہ میں ایک کروڑ تاوان کیلئے اغوا ہونے والے عبداللہ نامی بچے کو بھی بحفاظت بازیاب کروایا گیا۔ نیوز کانفرنس میں سی پی او فیصل آباد کے ہمراہ ایس ایس پی اپریشنز رانا محمد معصوم ،ایس ایس پی انوسٹی گیشن توصیف حیدر،ایس پی سی آئی اے ناصر سیال ،ایس پی اقبال ٹاون مہزورعلی ،اے ایس پی بٹالہ کالونی ابریز علی عباسی،ڈی ایس پی نشاط آباد ملک خالد،ڈی ایس پی فیکٹری ا یریاراجہ غلام عباس معہ دیگرپولیس افسران وملازمان بھی موجود تھے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر سی پی او فیصل آباد نے بلائینڈ مرڈر کیس کو ٹریس آوٹ کرنے اور خواتین پر تیزاب پھینکنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے والی ٹیموں کو نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(484) : runtime-created function on line 1