Daily Taqat

اگرٹرمپ کا دماغی معائنہ ہو سکتا ہے تو نواز شریف کا کیوں نہیں؟، میاں محمودالرشید

لاہور :  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ نواز شریف ہمت کریں ایلینز کی نشاندہی کریں، مطلب اگر فوج ہے تو قوم کو بتائیں، ن لیگ لوٹی دولت بچانے کیلئے ریاستی اداروں کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہی ہے، اگر ٹرمپ کا دماغی معائنہ ہو سکتا ہے تو نواز شریف کا کیوں نہیں؟ رانا ثنا کے ٹیسٹ کی نہیں علاج اور اخلاقی تربیت جبری دینے کی ضرورت ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل احاطہ اسمبلی میں ذرائع سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نواز شریف آج خود پر مشکل وقت آیا ہے تو خلائی مخلوق کا شور مچا رہے ہیں صرف لوٹی دولت کو بچانے کیلئے ریاست کے مقدس اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں، ایک نارمل شخص ملک اور ریاست کیخلاف ہرزہ سرائی نہیں کر سکتا اس لئے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری طور پر نواز شریف کا دماغی معائنہ کرایا جائے کیونکہ اگر امریکہ اپنے صدر ٹرمپ کے دماغی معائنہ کرا سکتا ہے تو یہاں کیوں نہیں ہو سکتا۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ ویسے تو پنجاب کے وزراءسمیت بیشتر ن لیگیوں کے دماغی ٹیسٹ ہونے چاہیں لیکن وزیر قانون کو تو باقاعدہ علاج کرانے اور اخلاقی تربیت جبری دلانے کی ضرورت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ خواتین کارکن تحریک انصاف کی ہوں یا کسی اور جماعت کی سب قابل احترام ہیں لیکن ن لیگ اس قابل نہیں کہ اس میں خواتین بطور ورکر کام کر سکیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »