Daily Taqat

کسی کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار ایم کیو ایم ہو گی، سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیرسعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کامیاب جلسے کے بعد ایم کیوایم دوبارہ نفرتیں پھیلانے کی کوشش کررہی ہے ¾اگر کسی شخص کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری ایم کیوایم پر عائد ہوگی۔ایک انٹرویو میں سعید غنی نے ایم کیو ایم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ٹینکی گراﺅنڈ پر پیپلزپارٹی کے جلسے میں شرکت کرنے والے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ لیاقت آباد میں ووٹ چھیننے نہیں بلکہ مانگنے گئے تھے ¾ایم کیو ایم کوخوف ہوگیا کہ ان کی دکانداری ختم ہوجائے گی۔صوبائی وزیرنے کہا کہ ایم کیو ایم لسانی سیاست کر کے لوگوں کے دلوں میں وہ نفرت پیدا کررہی ہے جو ہم ختم کرناچاہتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »