Daily Taqat

گھبرانے والانہیں وقت آنے پرکرداروں کےنام بتاوں گا، نوازشریف

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک پگڑی اچھال پارٹی ہے جس کا کوئی کردار اور نظریہ نہیں ہے ¾ 2014ءکے دھرنوں کے پیچھے اکیلا عمران نہیں ¾کئی کر دار تھے ¾ گھبرانے والا نہیں ¾ وقت آنے کر داروں کے نام بتاﺅنگا ¾ بدھ کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک ذرائع نے نواز شریف سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان کے معاملے پر آپ کے قومی کمیشن بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی کا نہ کوئی کردار ہے اور نہ نظریہ ¾ یہ ایک گندی زبان والی اور پگڑی اچھال پارٹی ہے۔نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی امپائر کی انگلی کی طرف دیکھنے والی پارٹی ہے۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نے 2014 کے اسلام آباد دھرنے کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ہمارے خلاف دھرنے دلوائے گئے ¾ان دھرنوں کے پیچھے کئی کردار تھے۔نواز شریف نے کہا کہ ‘عمران خان اور طاہر القاہدری بھی ایسے ہی کرداروں میں شامل ہیں اور وقت آنے پر دیگر کرداروں کے نام بھی بتا دوں گا۔ نواز شریف نے کہاکہ تحریک انصاف دھرنے والی پارٹی ہے ¾اس کا عوام کے ووٹ کو عزت دو پر اعتبار نہیں ہے۔نوازشریف نے کہاکہ پی پی آئی نے صرف تنقید کی یہ ”دھرنے دو جماعت“ ہے، خیبر پختونخوا میں ان کو موقع ملا اب وہاں نیا کے بجائے پرانا پاکستان نظر آتا ہے، خیبر پختونخوا میں کوئی کام نہیں ہوا، میرا نہیں خیال کہ کوئی خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہو۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »