Daily Taqat

مجھے آج اسپیشل چائلڈ سےمل کربہت خوشی محسوس ہورہی ہے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے آج اسپیشل چائلڈ سے مل کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ ان بچوں میں کوئی خامی نہیں، یہ بچے ہمارے لیے کسی بڑے سرمایہ سے کم نہیں ،ہمیں صرف انکی نگہداشت، رہنمائی اور بہتر تربیت کرنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی سندھ نے جمشید روڈ پر قائم زینب ری ایبلیٹیشن سینٹر کے دورے کے موقع پر کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی بچے بڑی صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں ،انہیں صرف توجہ اور محبت ضرورت ہے اگر ہم ان کی بہتر تربیت کریں گے تو یہ بچے آگے چل کر ملک اور قوم کا نام روشن کریں گے۔ وزیر اعلی سندھ نے ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اداروں کی بدولت ملک کا ایک بہتر امیج دنیا کے سامنے آشکار ہوتا ہے اور یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یہ ادارہ نہ صرف مفت تعلیم فراہم کررہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ٹیکنکل کورسز، کھیلوں کی ایکٹوٹیز، مفت فزیوتھراپی اور دیگر سرگرمیاں بھی انجام دے رہا ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »