Daily Taqat

مجھے خوشی ہےکہ میں نے ساڑھے 5ارب روپے کی مالیت سے شہرمیں صحت کی سہولتوں کاجال بچھادیا، شہبازشریف

ملتان : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاکہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ انہوںنے ساڑھے 5ارب روپے کی مالیت سے شہر میں صحت کی سہولتوں کاجال بچھادیاہے۔ کڈنی انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تمام منصوبے جن میں برن یونٹ کاقیام ،ریجنل بلڈسنٹرز ،شہباز شریف ہسپتال اورڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری عالمی معیار کے حامل منصوبے ہیں ۔اس موقع پرانہوںنے ڈائیلسزسنٹرمیں 150جدید مشینوں کی فراہمی کااعلان کیا۔انہوںنے کہاکہ اس سے پہلے لاہور میں بننے والے لیور اورکڈنی سنٹر میں بھی دنیاکے بہترین ماہرین اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں سی ٹی سکین مشینیں نصب کردی گئیں ہیں ۔اب وہ زمانہ گیا جہاں ہسپتال کی مشین توخراب ہوتی تھیں لیکن ڈاکٹروں کی اپنی پرائیویٹ مشینیں پوری طرح کام کرتی تھیں۔انہوںنے یقین دلایاکہ تمام سی ٹی سکین مشینیں 24گھنٹے مریضوں کو مفت خدمات فراہم کرےںگی ۔انہوںنے اس بات کااعلان کیاکہ الیکشن سے پہلے ایک دوماہ میں شہر میں نشترہسپتال دوئم کاسنگ بنیادرکھ دیں گے۔ یہ ہسپتال دنیا کے بہترین ہسپتالوں میں شما رہوگا جسے ایک سال میں ہی مکمل کیاجائے گا۔انہوںنے یاددلایاکہ ایک وقت تھا جب ملک میں 10سے 12گھنٹے تک بجلی نہیں آتی تھی ۔آج لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ہونے کے قریب ہے۔ بجلی کے مختلف منصوبے محمد نواز شریف کی زیرنگرانی پایہ تکمیل کوپہنچ چکے ہیں ۔زراعت اورصنعت جوکہ خستہ حال تھی ایک بارپھر ترقی کی جانب رواں دواں ہے، ساڑھے12سومیگا واٹ کانیا منصوبہ بہت جلد جھنگ میں لگارہے ہیں ۔انہوںنے سامعین کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایسا منظرپہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا کہ تمام منصوبوں میں 100ارب روپے کی بچت ہوئی ۔ ایجوکیشن سیکٹرمیں پونے 3لاکھ بچوں کو وظائف دیئے گئے ۔ انہوںنے اپوزیشن کوسخت تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ وہ آصف زرداری سے باہر ملکوں میں جع کرائی گئی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے ، عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ بول کرقوم کوگمراہ کرنے کی کوشش کی ،کے پی کے صوبہ میں نہ کبھی ہسپتال آیااورنہ عمران بجلی پیداکرسکے ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین کوآج ساڑھے چار سال بعد اپنے صوبہ میں میٹرویاد آرہی ہے ۔ محمدشہبازشریف نے کہاکہ اگلے 5سال میں ن لیگ الیکشن جیت کرملک میں انقلاب لائیگی اور وہ بہت جلد ملتان کادوبارہ دورہ کریں گے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »