جھنگ: چیئر مین ضلعی ہلال احمر /ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ ہلال احمر ہسپتال جھنگ سٹی کے مختلف شعبہ جات میں روزانہ کی بنیاد پر بلاتفریق مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یہ بات انہوںنے ہلال احمر ہسپتال جھنگ سٹی کی کارکردگی کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو واحد ارجمند ضیائ، اسسٹنٹ کمشنر، ایڈمنسٹریٹر ہلال احمر ہسپتال سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
ہلا ل احمر ہسپتال میں سہولیات کی فراہمی کےلئے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ہلا ل احمر نے ڈپٹی کمشنر کو ادارے کی کارکردگی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔