ہرسرکاری اہلکارکو قانون کی روشنی میں فرائض سرانجام دینا چاہئیں، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہر سرکاری اہلکار کو قانون کی روشنی میں فرائض سرانجام دینا چاہئیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ بات بدھ کو ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی سربراہی میں ایف آئی اے امیگریشن ونگ کے اہلکاروں کی ملاقات میں کہی ۔ایف آئی اے امیگریشن ونگ کے اہلکاروں نے ایس ایس پی راو¿ انوار کی اسلام آباد ائیرپورٹ سے پاکستان سے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنایا تھا۔ وزیرداخلہ نے دونوں اہلکاروں کی حاضر دماغی ، فرض شناسی اور بروقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے ۔انہوں نے کہا کہ ہر سرکاری اہلکار کو قانون کی روشنی میں فرائض سرانجام دینے چاہئیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.