Daily Taqat

پنجاب، ہیلمٹ کی قیمتوں اورنہ پہننے پر جرمانے میں اضافہ

لاہور/ملتان:  پنجاب حکومت کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہن کر سفرکرنے کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے احکامات کے بعد ملتان شہر میں ہیلمٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں ٹریفک پولیس کی جرمانے کی مد میں آمدنی میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرار دئیے جانے کے بعد مارکیٹ میں ہیلمٹ کی فروخت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ شہریوں کے مطابق اس اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے تاجروں کی جانب سے ہیلمٹ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ان کی کوالٹی میں کمی کردی گئی ہے۔ملتان ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک ہفتے تک ہیلمٹ کے استعمال سے آگاہی مہم چلانے کے بعد اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پرکاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، شہر کی تمام اہم شاہراہوں پر ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے دھڑا دھڑ چالان ہوتے نظر آرہے ہیں۔ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 4سو سے 5 سو چالان صرف ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے کیے جارہے ہیں جس سے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ریسکیو1122 کے اعداد و شمار بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کے ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانے والے اگر کسی حادثے کا شکار ہو بھی جائیں تو ان کی جان کے بچ جانے کے امکانات ان لوگوں کے نسبت جو ہیلمٹ پہنے بغیر موٹرسائیکل چلاتے ہیں زیادہ ہوتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »