Daily Taqat

یونین کونسل اکرم آباد بیسک ہیلتھ سنٹر میں خسرہ مہم کے سلسلے میں میٹنگ

رحیم یارخان : یونین کونسل اکرم آباد بیسک ہیلتھ سنٹر میں خسرہ کمپین کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی۔ اس سلسلے میں سابق ناظم ملک نوید خاور ‘ ڈاکٹر تنویر الرحمن اور محمد یٰسین نے خسرہ کے بارے میں لیڈی ہیلتھ ورکر کے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پوری یونین کونسل کے عوام کو بچوں کو بروقت خسرہ مہم کی حفاظتی ویکسین اور آگاہی کریں تا کہ قوم کے معماروں کا مستقبل بہتر ہو سکے۔ جس میں چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو چھ ماہ سے 7سال کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گے ۔ یونین کونسل کا ٹارگٹ 9480ہے ۔ 948بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ اس موقع پر سابق ناظم ملک نوید خاور نے کہا کہ ٹیموں سے معززین علاقہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کےلئے تعاون کریں۔ میٹنگ کے اختتام پر لیڈی ہیلتھ ورکر معززین علاقہ اور سابق ناظم ملک نوید خاور ‘ ڈاکٹر تنویر الرحمن نے یونین کونسل اکرم آباد ‘ آدم والی میں آگاہی واک بھی کی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »