حکومت کی طرف سے جاری کردہ صحت کارڈ صرف تشہیرہے, میاں احمدرضامانیکا

پاکپتن: تحریک انصاف کے لیڈرمیاں احمد رضا مانیکا نے  کہاہے کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ صحت کارڈ صرف تشہیر ہے، حکومت کارڈ پر نااہل شخص کی تصویر چسپاں کر کے کیا میسج دینا چاہتی ہے،پاکستان میں کرپشن کنگ، چوروں ،ڈاکوﺅں اور منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو تحفظ دینے کے ساتھ ان کی تشہیر کا نیا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غریب عوام کا پیسہ منی لانڈرنگ کرکے بیرون ممالک منتقل کرنیوالے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے،ہمیشہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنے ممالک سے کرپشن،ناانصافی اور منی لانڈرنگ جیسی بیماریوں کا خاتمہ کرتی ہیں ،ہمارے بادشاہ حکمران پاکستان کی عوام کا پیسہ لوٹنے میں مصرف ہیں، عمران خان نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ، آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، عوام ملک سے کرپشن سمیت ایسے دیگر مسائل کے خاتمہ کے لیے تحریک انصاف کوووٹ دیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.