حنیف عباسی نے عمران خان نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائرکردی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی۔سپریم کورٹ نے 15 دسمبر کو عمران
خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں عدالت کے لارجر بینچ نے چیئرمین تحریک انصاف کو صادق  اور امین قرار دیا جبکہ جہانگیر ترین کو انسائیڈ ٹریڈنگ پر تاحیات نااہل قرار دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کیس کے درخواست گزار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے۔حنیف عباسی نے اپیل میں مو¿قف اختیار کیا کہ عمران خان نے عدالت کے روبرو جھوٹ بولا لہٰذا وہ آرٹیکل 62 ون ایف پر پورا نہیں اترتے۔واضح رہے کہ درخواست گزار حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین پر آف شور کمپنی چھپانے اور جائیداد کی شفاف منی ٹریل نہ ہونے کا الزام عائد کیا تھا جس پر 405 روز کے دوران 50 سماعتیں اور 101 گھنٹے عدالتی کارروائی ہوئی جبکہ عدالت نے تقریباً 7 ہزار دستاویزات کا جائزہ لیا۔عمران خان پر نیازی سروسز لمیٹڈ نام کی آف شور کمپنی ظاہر نہ کرنے کا الزام تھا جبکہ درخواست گزار حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل کرنے کی استدعا کی تھی۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.