حافظ سعید پرعائد پابندیاں ¾اقوام متحدہ کی دو رکنی ٹیم جائزہ لینے 25جنوری پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد:  بھارت اور امریکہ کے مسلسل دباو کے بعد پاکستان میں جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید پر عائد پابندیوں کا جائزہ لینے کےلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ٹیم دو روزہ دورے پر 25جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی ۔ ذرائع نے بتایا کہ سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی 1267 کی مانیٹرنگ ٹیم برائے حافظ سعید 25 اور 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی۔دوسری جانب متعلقہ حکام نے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ ٹیم جماعت الدعوة پر عائد پابندیوں کا جائز ہ لینے آرہی ہے ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ دورہ روز مرہ کے امور پر مشتمل ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.