Daily Taqat

غریب بے سہارا اور مظلوم افراد کی داد رسی اولین ترجیح ہے، ڈی ایس پی فاروق احمد ہارون آباد

ہارون آباد: نئے تعینات ہونیوالے ڈی ایس پی فاروق احمد نے کہا کہ بے آسرا ،غریب اور مظلوم افراد کی داد رسی کرنا میری اولین ترجیح ہے ، انہوں نے جناح پریس کلب کے نمائندوں سے اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ، چوروں ڈاکوﺅں ، منشیات فروشوں اور ان کے معاونت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے چوبیس گھنٹے عام سائلین کے لئے کھلے رہیں گے ، کوئی بھی سائل بلا روک ٹوک مل کر اپنا مدعا بےان کر سکتا ہے ، یاد رہے کہ ڈی ایس پی فاروق احمد اپنی دیانتداری ،نیک نامی کی وجہ سے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں نہائت اچھی شہرت کے مالک سمجھتے جاتے ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »