Daily Taqat

گورنرشاہ سلمان نے ریاض میں سائنس نخلستان کاافتتاح کیا

ریاض:  سعودی شہزادہ اورگورنر فیصل بن بندر نے شاہ سلمان سائنس نخلستان کا افتتاح کردیا۔  دارالحکومت ریاض میں میونسپلٹی کی جانب سے قائم کردہ شاہ سلمان سائنس نخلستان کے افتتاح کے موقع پرگورنر ریاض نے اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ شاہ سلمان کی فراست اور جدوجہد کی بدولت ہی ریاض کا علاقہ سائنسی اور تمدنی ترقی کا سرچشمہ بنا ہے۔
شاہ سلمان سائنس نخلستان 21 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں قائم کیا گیا ہے۔ اس کا محل وقوع انتہائی اہم ہے، یہ امیر محمد بن عبدالعزیز روڈ پرو اقع ہے جو شہر کی مصروف ترین شاہراہ ہے۔ سائنس نخلستان میں آنے والوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے علوم و معارف کا بھرپور تعارف کرایا جارہا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »