[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

ہر حکومتی منصوبہ کرپشن سے بھر پور اور ناکام رہا ہے، میاں محمود رشید

[mashshare]

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے حکومتی منصوبوں اور سکیموں کیخلاف حقائق نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت نے قرض اتارو ملک سنواروں سے لیکر ،سستی روٹی، پیلی ٹیکسی ،میٹرو بس، آشیانہ سکیم تک تمام منصوبوں کو ” فراڈ منصوبوں “سے تشبیہ دی، انہوں نے کہا کہ ہر حکومتی منصوبہ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں سے بھرپور اور ناکام رہا ہے، حکمرانوں نے قوم کے اربوں روپے کبھی تندوروں اور کبھی میٹرو اورنج ٹرین کی پٹری پر جھونک دیئے، انکا حساب قوم کو کون دیگا اسکا ذمہ دار کون ہے؟ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ حکمران جماعت کا ہر رکن اور شریف برادران کا ہر ایک حواری موجودہ اور سابقہ ادوار حکومت میں ن لیگ کے کارناموں پر روشنی ڈال رہا ہے لیکن قوم کو اسکے اصل حقائق سے ہمیشہ ایسے دور رکھا گیا جیسے عام آدمی کے بچے کو میرٹ پر آنے کے باوجود نوکری سے محروم رکھا جاتا ہے، جیسے پنجاب کے عوام کو تعلیم، صحت اور صاف پانی سمیت بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جاتا ہے، ناکام منصوبوں اور ان پر آنے والی لاگت اور منصوبے میں مالی بد عنوانیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے میاں محمود الر شید نے کہا کہ سستی روٹی سکیم بڑی طرح فلاپ ہوئی اور اسکے بند ہونے کے کئی سال بعد بھی حکومتی جماعت کے ارکان کو سبسڈی والا آٹا ملتا رہاہے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.