Daily Taqat

تحریک انصاف کی حکومت اب باتیں نہیں کام کر کے دکھائے عمران یوسف مہر، عمران سنی کمبوہ

وزیرآباد : پاکستان مسلم لیگ (ن ) وزیرآباد کے رہنماﺅں عمران یوسف مہر اور عمران سنی کمبوہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اب باتیں نہیں کام کر کے دکھائے، برسراقتدار حکومت کی دو ماہ کی کارکردگی صفر ہے ،وزیراعظم عمران خان اور اسکے وزراءاب بار بار یو ٹرن لینے کی بجائے متفقہ طور پر بیانات دیں ،رو ئیے تبدیل ہونگے تو حالات بھی بہتری کی طرف جا ئینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافی شکیل احمد اعوان کے ہمراہ میڈیا کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ عمران یوسف مہر اور عمران سنی کمبوہ نے مزید کہاکہ اس وقت حکومتی ارکان کا یہ رویہ پارلیمان چلانے والا نہیں بلکہ الزامات لگانے والا ہے ۔احتساب سب کا ہونا چاہئے مسلم لیگی حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں بے شمار منصوبوں کا آغاز کیا جو پایہ تکمیل تک پہنچے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »