Daily Taqat

امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے، ڈی سی جھنگ

جھنگ :  ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر حکومت کی طر ف سے نافذ ضابطہ اخلاق پر مکمل طور پر عمل کروایا جائے ۔ اس ضمن میں ضلعی اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کئے جائینگے جبکہ جلوس و مجالس کی سیکورٹی اور مانیٹرنگ کےلئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی فنکشنل کئے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے آفس میں چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوواحدارجمند ضیائ، چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال ،اسسٹنٹ کمشنر ز،محکمہ ہیلتھ، ڈی اوایمرجنسی ریسکیو1122، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کو خصوصی طور پر ہدایت کی ہے کہ کیونکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے چہلم امام حسین ؓ کے موقع پر جلوس و مجالس کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی ستھرائی کے حوالہ سے بلدیاتی اداروں کوخصوصی طور پر ہدایت جاری کیں۔

اجلاس کے دوران بتایا کہ چہلم امام حسین کے موقع پرپولیس کی طر ف سے مکمل سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا اورامن و امان کی بحالی کےلئے شر پسند عناصر کے خلاف بلا تفریق و امتیاز سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122علی حسینن نے بتایا کہ چہلم امام حسین کے حوالہ سے ایک خصوصی ڈیوٹی پلان مرتب کیا گیا ہے جس کے مطابق فائر فائٹنگ گاڑیاں اور ایمبولینسز تربیت یافتہ عملہ کے ہمراہ ہمہ وقت تیار رہیں گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »