حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہے، کنور عمران سعید

شیخوپورہ : پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے نائب صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے وعدوں کی تکمیل کیلئے دن رات کوشاں ہے دوست ملک چین کا وزیر اعظم عمران خان کا دورہ عوامی امنگوں کا ترجمان اور ملکی ترقی و خوشحالی کا آئینہ دار ثابت ہوتا ہے، ملک و قوم کی تقد یر عمران خان بد ل کر دکھائیں گے و قتی بحران پر جلد قا بو پا لیں گے کسی چور لٹیرے کو این آر او نہیں ملے گا جن لو گو ں نے ملک کو لو ٹا ان کیخلا ف گھیرا تنگ ہو چکا ہے وہ جلد قا نو ن کی گر فت میں ہو نگے، انہوں نے کہا کہ آ صف علی زرداری کی گھبراہٹ کو پوری قوم اچھی طرح سمجھتی ہے حکومت بھی چلے گی کر پشن ما فیا بھی پکڑا جائے گا انہو ں نے مز ید کہاکہ آصف علی زردای کے خواب دیکھنے پر کو ئی پابندی نہیں حکومت گرانے کی باتیں کر نے والے احمقو ں کی جنت میں رہتے ہیں کر پشن کر نے والے اور ملک لو ٹنے والے کس منہ سے ملک اور قوم کی ہمدردی کی با ت کر تے ہیں جب یہ ملکی خزانہ لو ٹ رہے تھے اس و قت ان کا ضمیر کہاں سو یا ہوا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.