حکمومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت مہنگائی میں مزید اضافہ، عزیزالرحمن چن

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کے بوجھ میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے کہ غریب عوام کی زندگی کی گاڑی اس بوجھ کو اٹھانے سے قاصر ہوتی جا رہی ہے۔ عوام کے پاس بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے پیسہ نہیں ہے اور حکمران سرکاری وسائل سڑکوں او رپلوں پر خرچ کر رہی ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں روز بروز اضافے نے عوام کو معاشی بدحالی میں مبتلا کر دیا ہے جامع منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی عوام کو کبھی پٹرول کے بحران اور کبھی لوڈشیڈنگ کے عذاب کا سامنا ہے۔ کبھی چینی کی پریشانی ہے تو کبھی آٹے کی مصیبت در پیش ہے۔ ملک میں بے چینی اور بدامنی کا راج ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.