اپوزیشن اور حکومتی بنچزایک گاڑی کے دوپہیے ہیں : شہباز شریف

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہبا زشریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی بنچزایک گاڑی کے دوپہیے ہیں، گالی گلوچ اور بے بنیاد الزام سے قوم میں مایوسی پیدا ہورہی ہے، اگر
وزیربغیر کسی ثبوت کے بیان دیں گے تو وہ جمہوریت کی خدمت نہیں ہوگی۔ وہ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اور اپوزیشن بنچزقومی معاملات پر گفتگو کریں۔ دونوں جانب سے غیر پارلیمانی گفتگو استعمال کی گئی۔ ایوان میں گالم گلوچ سے قوم میں مایوسی پیدا ہوئی۔ بغیر ثبوت کے بیانات دینا جمہوریت کی خدمت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں پارلیمانی زبان استعمال کی جائے اور ایک دوسرے پر بے بنیاد الزامات سے پرہیز کیا جائے۔ بعض وزراءبغیر ثبوت کے الزام لگاتے ہیں۔ ہم اگر خود پاﺅں پر کلہاڑا ماریں گے تو کسی کو موردالزام نہیں ٹھہرا سکتے۔ اگر وزیر بغیر ثبوت کے بیان دیں گے تو وہ جمہوریت کی خدمت نہیں ہوگی۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.