Daily Taqat

ہمارے معاشرے سے تحمل ختم ہوتا جارہا ہے، اداکارہ جگن کاظم

لاہور :  معروف اداکارہ جگن کاظم نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے سے تحمل ختم ہوتا جارہا ہے جس کے انتہائی منفی اثرات سامنے آرہے ہیں ،سکول کی سطح پر نصاب میں اخلاقی تربیت کے مضامین شامل کئے جانے چاہئیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پہلے کئی خاندان چند مرلے کے ایک ہی گھر میں پیار اور محبت سے رہتے تھے لیکن آج کئی کنال کے گھر میں بھی دو خاندان اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کےلئے تعلیم کے ساتھ اخلاقی تربیت کی بھی ضرورت ہے جس کے لئے سکول بہترین پلیٹ فارم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ کھلے دل سے ایک دوسرے کی رائے کا احترام کریں، معاشرے میں صبر و تحمل کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں جس سے ہمارے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »