Daily Taqat

پھالیہ،22سالہ نوجوان لڑکی ٹرک کے نیچے آ کر جاں بحق

پھالیہ :  22سالہ نوجوان لڑکی ٹرک کے نیچے آ کر جاں بحق  پھالیہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو موقع پر گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق موضع مانگٹ کی رہائشی بائیس سالہ سعدیہ پروین ولد خضر حیات جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھی اور موٹر سائیکل چلا رہی تھی اس کے ہمراہ ایک چار سال کی بچی بھی تھی کہ اچانک منڈی بہاﺅالدین کی جانب سے آنے والے ٹرک نے قینچی چوک پھالیہ کے نزدیک اسے بے دردی سے کچل دیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ چار سالہ بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی یاد رہے کہ جاں بحق ہونیوالی 22 سالہ سعدیہ پروین اس سے قبل بھی موٹر سائیکل پر ہی سوار ہوکر آتی جاتی تھی  پولیس تھانہ پھالیہ نے ٹرک ڈرائیور محسن ولد محمد نذیر سکنہ چک 28 کو موقع پر گرفتار کر لیا اور اس کا ٹرک نمبر RPT-8221 کو تھانہ پھالیہ میں بند کر دیا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »