جرمنی، نیدرلینڈزو بلجیم میں طوفان سے 10افرادہلاک، ہزاروں بجلی سے محروم

لندن/برلن/برسلز: آندھی اور طوفان سے جرمنی، نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں درخت اور مکانوں کی چھتیں اکھڑ گئیں، نیدرلینڈز سمیت مختلف ممالک کی شاہر اہوں پر سیکڑوں ٹرالر الٹ گئے، حادثات میں خاتون اور2 فائر فائٹرز سمیت10افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ،جرمن ریڈیو کے مطابق یورپ تیز طوفانی ہواﺅں کے جھکڑوں کی لپیٹ میں آگیا۔ نیدر لینڈ میں طوفانی ہواوں نے کئی درخت جڑوں سے اکھاڑ دیے۔سڑکوں پر چلنے والے بھاری بھرکم ٹرک اور کنٹینر ہوا کے زور سے الٹ گئے۔140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے باعث طیارے بھی فضا میں ڈانواں ڈول ہوتے رہے۔ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر ڈھائی سو سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ منہ زور ہوا، گھروں کی چھت پر لگے ٹائلز بھی اڑا لے گئیں۔یہی نہیں، راہ چلتے افراد بھی قلابازیاں کھاتے دکھائی دیے۔طوفانی ہواوں کے باعث نیدرلینڈ سے جرمنی کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔ آسٹریا میں بھی ٹرین سروس کو معطل کرنا پڑا۔ادھر برطانیہ میں بھی مختلف مقامات پر ایک سو دس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواوں نے شہریوں کو مشکلات میں ڈالے رکھا۔بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں پر درخت گرنے سے انگلینڈ میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.