جرمنی کا ایران کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

برلن: جرمنی نے ایران کے خلاف تازہ پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے جرمن حکومت نے یورپی اتحادیوں کےساتھ مشاورت شروع کردی ہے ۔ جرمن اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں برسلز حکام کا حوالہ دیا گیا جن کے مطابق جرمنی کو اپنی ان کوششوں میں برطانیہ اور فرانس کی حمایت بھی حاصل ہے۔

ان ممکنہ تازہ پابندیاں کا مقصد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ معاہدے سے دستبرادار ہونے سے روکنا بتایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ ممالک امریکا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ تہران حکومت پر امریکی تنقید کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ ڈیئر اشپیگل میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ ممالک، ایران کو مشرقی وسطی کے دیگر ملکوں میں مداخلت کیلئے سزا دینا چاہتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.