جنرل زبیرمحمود کی برسلزمیں چیفس آف سٹاف نیٹو ملٹری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

اسلام آباد/برسلز: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود نے برسلز میں چیفس آف سٹاف نیٹو ملٹری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے بدھ کو جاری ایک بیان کے مطابق اجلاس میں نیٹو کے ممبران اور پارٹنرز اقوام کے 66 نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن اور سیکورٹی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی کاوشوں اور کامیابیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاک افغان سرحد پر اضافی سیکورٹی کیلئے ایف سی کی تعیناتی اور باڑ لگانے کے حوالے سے خطہ میں امن کیلئے پاک فوج کے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ اپنی دوسری مصروفیات میں جنرل زبیر نے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل کوسٹاریکوس سمیت آسٹریلیا، ترکی، اردن، کینیڈا اور جرمنی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.