Daily Taqat

عام انتخابات: پہلی بارانگریزی کےحروف تہجی بھی بطورانتخابی نشان شامل

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کےلئے انتخابی نشان میں پہلی مرتبہ انگریزی کے حروف تہجی بھی شامل کرلیے۔عام انتخابات 2018 کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ ذرائع  کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے انتخابی نشانات کی فہرست بھی تیار کرلی ہے جس میں سیاسی جماعتوں کےلئے 330 انتخابی نشانات کی فہرست بنائی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشان میں پہلی مرتبہ انگریزی کے 6 حروف تہجی کو بطور انتخابی نشان شامل کیا گیا ہے جن میں اے، بی، جی، کے، پی اور ایس شامل ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ انتخابی نشانات میں چمچ اور جوتا بھی شامل کیے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو بھی دوبارہ درخواست دینا ہوگی، درخواست میں انتخابی نشان کےلئے ترجیح بتانا لازمی ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی درخواستیں 25 مئی تک طلب کی گئی ہیں۔

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »