Daily Taqat

غزہ ، اسرائیلی فوج کا ٹرک الٹنے سے متعدد فوجی زخمی،حادثے کی تحقیقات شروع

غزہ :  فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کا ایک ٹرک الٹنے سے متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر دیوار سے چند سو میٹر کی دوری پر ابو صفیہ کے مقام پر ایک کیمپ کے قریب ٹرک الٹنے سے متعدد فوجی زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی سول ٹرک پر سوار تھے۔ یہ ٹرک سرحد پر غزہ سے 300 میٹر دور تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکارہوا۔اسرائیلی فوج نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »