Daily Taqat

امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی منجمد، سیکڑوں پروازیں منسوخ ،اسکول بند کر دیئے گئے،مزید برفباری کی پیشگوئی

نیویارک:  امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی منجمد ہوگیا جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں، شکاگو، ڈیٹرائٹ، نیویارک میں اسکول بند کر دیئے گئے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق برفانی طوفان کے باعث امریکا کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں نو انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ برفانی طوفان کے باعث شکاگو ہائی وے پر درجنوں گاڑیوں کو حادثات پیش آئے، مغربی ریاستوں میں برف باری کے باعث سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔ شدید موسم کے باعث شکاگو اور ڈیٹرائٹ میں اسکول بند کر دیے گئے۔طوفان کے باعث مشرقی ریاستوں نیویارک اور نیوانگلینڈ میں بھی کئی انچ تک برف باری ہوچکی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق، ان ریاستوں میں آئندہ دو روز کے دوران مزید برف باری متوقع ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »