Latest news

نواز شریف نے فضل الرحمن کے آزادی ما رچ کی بھر پو ر حما یت کر دی

اسلام آباد :  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے جیل کوٹ لکھپت سے سربراہ جمعیت علماءالسلام (ف)مولانا فضل الرحمان کے نام خط لکھتے ہو ئے آ زادی ما رچ کی حما یت کر دی،خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کےلئے لیگی کارکنان مولاناکے ساتھ ہیں، (ن) لیگ کی پوری قیادت آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاںنواز شریف نے جیل سے سربراہ جمعیت علماءاسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کو خط لکھا جس کے متن میں یقین دہانی کرائی کہ پارٹی قیادت اور کارکن آپ کے ساتھ ہیں جبکہ حکومت کے خاتمے تک (ن) لیگ آپ کے ساتھ ہے، میاں نواز شریف نے اپنے خط میں لکھا کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کےلئے (ن) لیگ پوری طرح آپ کے ساتھ ہو گی، ناجائز اور مسلط کردہ حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، میاں نواز شریف نے اپنے خط میں مولانا فضل الرحمان کو 27اکتوبر کے آزادی مارچ اور دھرنے کےلئے ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.