[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

حافظ آباد میں ہیپاٹائٹس کیخلاف فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

[mashshare]

حافظ آباد:  حافظ آباد میں ہیپاٹائٹس کے خلاف لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں 200 افراد کے ٹےسٹ کےئے گئے جن میں سے 150افراد ہیپاٹائٹس کے مریض نکل آئے۔

گذشتہ روز یہاں محلہ حسن ٹاﺅن میں اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر میر عبدالقیوم کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ لگا یاگیا جس میں اسلام آباد سے آئی ڈاکٹروں کی ٹیم نے 200افراد کے فری ٹیسٹ کیئے تو ان میں سے 150افراد میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کا وائرس پایا گیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر میر عبدالقیوم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد میں کالے یرقان کا مرض جس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔

اسکی وجہ سے غریب لوگ تیزی سے موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ چنانچہ اس مرض کے علاج کے لئے ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی ہیپاٹائٹس کاﺅنٹرقائم کرکے وہاں پر لوگوں کا فری چیک اپ کرکے اس موذی مرض کے علاج معالجہ کا بندوبست کیا جانا چاہئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.