Latest news

آج قائداعظم کی بدولت آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،عثمان بزدار

لاہور : وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ آج قائداعظم محمدعلی جناح کی بدولت آزادفضامیں سانس لے رہے ہیں، پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا قائد اعظم کی قیادت میں آزاد وطن کاخواب شرمندہ تعبیرہوا، آج قائداعظم محمدعلی جناح کی بدولت آزادفضامیں سانس لے رہے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان ایک بااصول،انصاف پسنداورجرت مندمدبرتھے، قائد کا پیغام اتحاد، تنظیم اورایمان آج بھی ملکی ترقی،خوشحالی کا ضامن ہے، پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.