افریقی ملک نائجیریا میں خواتین کے چارخودکش بم دھماکوں میں12 افراد ہلاک اور65 زخمی

ابوجا: افریقی ملک نائجیریا میں خواتین کے چار خودکش بم دھماکوں میں12 افراد ہلاک اور65 زخمی ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق چار خواتین نے خود کو نائجیریا کے شہر میدگوری میں دھماکوں سے اڑادیا۔ نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی حکام نے دھماکوں کی تصدیق کی کہاکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال متنقل کردیا گیا۔نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی ترجمان کا کہنا تھا دھماکے مونا گیریج کے علاقے میں ہوئے۔عالمی ریڈ کراس اور دیگر امدادی ایجنسیوں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.