Daily Taqat

سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

کراچی: سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ¾منصور احمد دل کے عارضے میں مبتلا اور گزشتہ کئی ماہ سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیرعلاج تھے۔49 سالہ عالمی شہرت یافتہ گول کیپر کا دل صرف 20 فیصد کام کررہا تھا، ان کے دل میں 7 اسٹنٹس ڈالے گئے تھے جبکہ گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ (دل کی پیوندکاری) کا مشورہ دے رکھا تھا۔ہفتہ کی صبح منصور احمد کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں وارڈ سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کیا گیااور ہارٹ لنگز مشین لگا دی گئی تاہم وہ کئی گھنٹوں بعد چل بسے ۔منصور احمد کے انتقال پر اصلاح الدین، سابق ہاکی کپتان سمیع اللہ اور شہبازسینئر سمیت دیگر شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ منصور احمد نے دل کے ٹرانسپلانٹ کے لیے بھارت سے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی۔جس کے بعد منصور احمد کو پاکستان میں ہی نئی تکنیک ایل وی اے ڈی کے ذریعے مکینیکل ڈیوائس لگوانے کی پیشکش کی گئی، اس منفرد اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان مریضوں کو مکینیکل ڈیوائس لگائی جاتی ہے، جن کے دل کے دائیں یا بائیں پٹھے ناکارہ ہوگئے ہوں تاہم سابق گول کیپر نے پاکستان میں دل کا آپریشن کروانے سے انکار کردیا تھا۔واضح رہے کہ منصور احمد پاکستان کےلئے 338 انٹرنیشنل ہاکی میچز کھیل چکے ہیں، انہوں نے 1986 سے 2000 کے دوران اپنے کیریئر میں 3 اولمپکس اور کئی ہائی پروفائل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔منصور احمد ہی وہ کھلاڑی ہیں، جنہوں نے 24 سال قبل پاکستان کو چوتھی مرتبہ ہاکی کا عالمی چمپئن بنایا تھا۔ وہ 1994 کے ہاکی کےورلڈکپ میں پاکستان کے ہیرو تصور کیے جاتے تھے جب کہ انہیں دنیا کے نمبر ون گول کیپر کا اعزاز حاصل تھا۔
منصور احمد انتقال


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »