Daily Taqat

وزیراعظم عمران خان آج پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جائیں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج منگل کو اپنے پہلے غیر ملکی سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
پارلیمنٹ ہاو¿س میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان (آج) منگل کو سعودی عرب روانہ ہوں گے اور اگلے روز واپس آجائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کودورہ سعودی عرب کی دعوت دی گئی ہے جہاں ان کی سعودی حکام سے ملاقات ہوگی۔وزیر خارجہ نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، ان میں مزیدگہرائی پیدا کرنا ہے اور ایک فاصلہ تھا جو مٹائیں گے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے میں عمرہ بھی ادا کریں گے اور روضہ رسول اللہ پر حاضری دیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »