Daily Taqat

نوازشریف ،مریم نوازکےخلاف ہائیکورٹ میں ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور :  سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔ شہری آمنہ ملک کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ میں فل بنچ عدلیہ مخالف بیانات پر سماعت کررہا ہے اور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف بیانات کی نشریات پر پابندی عائد کر رکھی ہے اس کے باوجود نواز شریف اور مریم نواز مسلسل عدلیہ مخالف بیانات دے رہے ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حکم عدولی پر ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »