Daily Taqat

فصلوں کو بہتر بنانے کیلئے بر وقت کھاد کا استعمال کریں،عباس ذوالقرنین

حافظ آباد:  محکمہ ایگریکلچر اور ایف ایف سی کے زیر اہتمام گندم کی پیداواری ٹیکنالوجی کے حوالہ سے ایک سیمینار منعقد ہواجس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد عباس ذوالقرنین اعوان نے کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ سیمینار کا مقصد گندم کی پیداوار کو بہترکرنااور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پیداوار کو بڑھانے کے حوالہ سے کاشت کاروں کی رہنمائی کرنا ہے ۔

انہوں نے کاشت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی فصلوں کو بہتر بنانے کے لیے بر وقت کھاد کا استعمال کریں اور جڑی بوٹیوں اور گندم کی فصل کے حوالہ سے تیلے مار دوائی کا انتخاب متعلقہ ایگریکلچر محکمے کی مشاورت سے کریں تاکہ گندم کی فصل زیادہ سے زیادہ ہو سکے ۔
محکمہ زراعت اور ایف ایف سی کے افسران نے کاشت کاروں اور شرکاء پر زور دیا کہ اپنی گندم کی فصل کو بہتر بنانے کے لیے کھاد کا استعمال متوازن اور یقینی بنایا جائے اور یوریا کھاد کے استعمال کو زیادہ نہ کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کے زیادہ استعمال سے گندم کی فصل پر تیلے کا حملہ بھی ہو سکتا ہے جس سے فصل کو نقصان ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گندم کی فصل کو نازک اوقات میں پانی کی کمی نہ آنے دی جائے۔انہوں نے مذید کہا کہ جڑی بوٹیوںکا خاتمہ کرنے کے لیے محکمہ زراعت کے افسران و عملہ سے رابطہ کر کے زرعی ادویات استعمال کریں تا کہ فصل کو نقصان بھی نہ ہو اور پیداوار بھی زیاد ہ سے زیادہ ہو سکے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »