Latest news

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) جمعرات کو ہوگا ،جس میں کابینہ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے کشمیر پر مشترکہ  بیان کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی اور کابینہ چینی شہریوں کے وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) جمعرات کو ہوگا ، وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈا پرغور کرے گی ، اجلاس میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال،ملکی سیاسی و پارلیمانی امورکاجائزہ لیا جائے گا اور عالمی رہنماں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں کابینہ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے کشمیر پر مشترکہ بیان کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی جبکہ مولانا فضل الرحمن کے اسلام آباد لاک ڈان کرنے کے اعلان پر حکومتی حکمت عملی پر بھی غور کرے گی۔کابینہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کے حوالے سے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور سی پیک منصوبہ میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے کی منظوری دے گی۔اجلاس میں رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 کی کابینہ سے منظوری کا امکان ہے۔

جبکہ وفاقی کابینہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسر نو تشکیل کی منظوری دے گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ریلوے بورڈ کے پرائیویٹ ممبران کی تقرری کا فیصلہ کرے گی اور عسکری ایوی ایشن کے ایریئل لائسنس کی منسوخی کے معاملے پر غور کرے گی۔وفاقی کابینہ کو مفاد عامہ کیلئے تجویز کردہ نئے اقدامات ہر بریفنگ دی جائے گی ، ریلوے بورڈ کے ہرای ئٹ ممبرز کے تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ ہوگا جبکہ ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔
وفاقی کابےنہ اجلاس


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.