Daily Taqat

فاروق حیدر نے بھرپور احتجاج کر کے بھارتی جمہوریت کا پردہ چاک کردیا، میمونہ بخاری

میرپور : پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیرسٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری میمونہ بخاری نے کہاہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کر کے بھاتی جمہوریت کا پردہ چاک کر دیا۔تحریک آزادی کے بیس کیمپ کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر سے بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خاتمہ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے، کشمیر ی حق خودارادیت حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ بھارت پاکستان کی سرحدی خلاف ورزی اور گولہ باری سے پاک فوج اور کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا ۔بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ بین الاقوامی چارٹر کی خلاف ورزی اور ہیومن کرائم ہے ۔ اقوام متحدہ ابزرور مشن کنٹرول لائن پر آباد شہری آبادیوں اور چیک پوسٹ پر فائرنگ سے بھارت کو باز رکھے اور شہری آبادیوں کو گولہ باری سے محفوظ بنانے کے اقدامات کرے ۔ بھارتی فوج کی دہشت گردی سے کنٹرول لائن پر آباد شہری آبادیوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے کنٹرول لائن پر آباد شہریوں کے حوصلے بلند ہیں ۔ وہ بھارتی حکمرانوں کی طرف سے خوف و ہراس پھیلانے کے تمام ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہو تے ۔ان خیالات کا اظہارانہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ محتر مہ میمونہ بخاری نے کہا کہ آزاد خط کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تحریک آزادی کے کسی بھی لمحے اپنی تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیں گے ۔ حق خود ارادیت کشمیریوں کی منزل ہے منزل کے حصول تک کشمیریوں کی جد وجہد کو سرد نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیںاقوام متحدہ کے رویے سے مایوسی ہوئی ہے کہ اس ادارے نے کشمیریوں کی آزادی کے لیے ابھی تک کوئی ٹھوس لائحہ عمل نہیں اپنایا۔انہوںنے کہاکہ کسی قوم کے مستقبل اور آزادی کی جدوجہد کو سازشوں اور بیرونی قوتوں کے بل بوتے پر روکا نہیں جا سکتا ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »