Latest news

بھارت کی جھوٹی کہانی بے نقاب، 2دہشتگرد پکڑنے کا جھوٹا دعویٰ، ا ٓئی ایس پی آر

راولپنڈی:  بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب ہوگئی۔ بھارتی فوج اور میڈیا نے ایل او سی پر 21 اگست کو  2دہشتگرد پکڑنے کا جھوٹا دعوی کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 21 اگست کو حاجی پیر سیکٹر میں 2 کسان غلطی سے لائن آف کنٹرول کراس کر گئے تھے، ایل او سی پار کرنے والوں میں 21 سالہ محمد ناظم اور 30 سالہ خلیل احمد شامل ہیں، اپنے علاقے میں گھاس کاٹتے ہوئے وہ غلطی سے ایل او سی کراس کر گئے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا غلطی سے 27 اگست کو دونوں ممالک کے حکام میں ہاٹ لائن پر اس معاملے پر بات کی گئی تھی، بھارتی حکام نے معمول کی قانونی کارروائی کے بعد جواب دینے کا کہا تھا، 2 ستمبر کو بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈہ کرتے ہوئے ان دونوں افراد کو کالعدم تنظیموں کے رکن قرار دیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.