میکسیکو کے شمال مغرب میں اجتماعی قبروں سے 32 افرادکی باقیات برآمد

میکسیکو سٹی :  میکسیکو کے شمال مغرب میں اجتماعی قبروں سے 32 افراد کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔مقامی انتظامیہ اور ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو کی شمال مغربی ریاست نیاریٹ میں کیلوں کے باغات سے متعدد اجتماعی قبریںدریافت ہوئی ہیں جن سے32 افراد کی باقیات ملی ہیں۔انتظامیہ کے ایک اہلکار کے مطابق کیلوں کے باغات کے قریب ایک اجتمای قبر سے 9 لاشیں ملیں جس کے قریبی جگہوں سے مزید قبریں دریافت ہوئی اور کل ملا کر ان قبروں سے 32 افراد کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لاشوں مین گلنے سڑنے کا عمل شروع ہوچکا تھا ۔مارے جانے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.