Daily Taqat

نوشہرہ میں سکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب دھماکہ ،دوافراد جاں بحق

پشاور: نوشہرہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ کے نتیجے میںدو افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق نوشہرہ کے فوجی چھاونی کے قریب کچہری چوک میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو خودکش دھماکے سے نشانہ بنا دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہاں پر موجود دو افراد جاں بحق ہوئے اور اٹھ زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایاگیا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسف زئی کے مطابق خود کش حملہ آور موٹر سائیکل سوار تھا اور انہوں نے بانچ کلو بارودی مواد کیساتھ فرنٹیئر  کور کے گاڑی کو نشانہ بنایا۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو اپنی گھیرے میں لے لیا اور سرچ اپریشن شروع کیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »