سوائے انصاف کے جج تمام دیگرکام کر رہے ہیں، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ سوائے انصاف کے جج تمام دیگر کام کر رہے ہیں ¾ججوں کی توجہ سیاسی معاملات پر زیادہ ہے جس سے ملک میں انصاف متاثر ہورہا ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ چیف جسٹس کی سربراہی میں لاءریفارمز کمیشن قائم ہے اور چاروں صوبوں کے چیف جسٹس کمیشن کے رکن ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ قانون کے مطابق کمیشن نے سال میں 4 بار اجلاس کرنا ہوتا ہے تاہم یہاں 2015ءسے لا ریفارمرز کمیشن کا کوئی اجلاس ہی نہیں ہوا ہے۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ججز انصاف کے سوا دیگر سارے کام کررہے ہیں بلکہ ان کی زیادہ توجہ سیاسی معاملات پر ہے ۔انہوں نے کہاکہ ججز سیاست دانوں والا کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی اپنے کام کے سوا دیگر کاموں پر توجہ کے باعث انصاف متاثر ہورہا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.